پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل ڈگری کو 5 سالہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کونسل نے پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کو احکامات جاری کردیے۔ یو ایچ ایس نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری پانچ سالہ کردی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق دنیا بھر میں بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سالہ ہے، کونسل نے چار سالہ بی ڈی ایس کو پانچ سالہ ڈگری کورس میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، پانچواں سال کلرک شپ کا ہوگا جس کے بعد ایک سالہ ہاؤس جاب ہوگی۔ بی ڈی ایس پانچ سالہ کرنے کا فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ ہوگا۔