پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ انتقال کرگئیں۔
اداکارہ سویرا ندیم نےسوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنےمداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہےکہ ہماری زندگی کی خوشی اور فخر، میری والدہ اس دنیا کو چھوڑ کر دوسرے بہترین جہاں رخصت ہو گئیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جس سے بھی وہ اپنی زندگی میں ملیں وہ ہر شخص ان سے بہت محبت کرتا تھا اور اُنہیں یاد کرتا تھا، اُنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ ملکہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔