بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پر پابندی عائد کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی ۔
جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ( ن ) لیگ کے صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
میر سلیم کھوسہ کا قرارداد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد بھی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں کی جارہی ہیں ، یہ جماعت ایک سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ہے اس لئے وفاق پی ٹی آئی پر فوری پاپندی لگائے۔
لازمی پڑھیں۔ تحریک انصاف شدت پسند جماعت، پابندی عائد کی جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
حزب اختلاف کی جماعتوں نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔
اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے کہا کہ قرارداد سے پاپندی کا لفظ نکال دیا جائے تو حزب اختلاف قرارداد کی حمایت کرنے کو تیار ہے ۔