پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل مستعفی ہوگئے۔
حیدر حسین نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو بھیج دیا۔
سیکریٹری جنرل ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہو رہا ہوں۔
دوسری جانب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے حیدر حسین کی جانب سے بھجوایا گیا استعفیٰ منظور کر لیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن جلد عارضی سیکریٹری جنرل کا تقرر کرے ۔