چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کرکٹ کے تمام معاملات پر برابری کی سطح پر بات ہوگی،ایسا نہیں ہوسکتا کہ پاکستان بھارت جاکر کھیلے اور بھارت یہاں آکر نہ کھیلے۔۔
چیئرمین پی سی بی کی قذافی اسٹیڈیم کے دورے کےدوران گفتگو میں کہا جمعہ کے روز آئی سی سی میٹنگ کے دوران پاکستان کےلئے بہترین فیصلہ کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعداد 34 سے 40 ہزار ہوجائے گی،اگر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر ایک ڈیڑھ ماہ زائع نہ کرتے تو نیا اسٹیڈیم تیار کرسکتے تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےقذافی اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اورتعمیراتی کام دسمبر کی 20 سے 25 تاریخ تک مکمل کرنے کی نوید سنا دی۔