ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹم ہیک کرکے 17 ملین ڈالر چوری کرلیے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹمز تک رسائی حاصل کر کے یہ رقم منتقل کی۔
یوگنڈا کے سرکاری اخبار کی رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ہیکنگ گروپ نے چوری کی رقم کا کچھ حصہ جاپان بھیجا تاہم بینک چوری شدہ رقم کا نصف حصہ ریکور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
یوگنڈا میں بینکوں اور دیگر مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے بشمول ٹیلی کام فرمز متعدد مرتبہ سائبر حملوں کی زد میں آچکے ہیں تاہم پولیس حکام نے کہا ہے کہ کچھ بینک عوامی سطح پر ایسے واقعات کا اعتراف کرنے سے کتراتے ہیں۔