سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو اساتذہ کی بھرتیوں اور جوائننگ کی اجازت دیدی۔
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے اساتذہ کی بھرتیوں اور جوائننگ کیخلاف جاری حکم امتناع کو ختم کردیا۔ آئینی بینچ نے سندھ حکومت کو اساتذہ کی بھرتیوں اور جوائننگ کی اجازت دے دی ہے۔
اس سے قبل درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کیا تھا، عدالت نے سندھ حکومت کو ٹیچرز کی بھرتیوں سے روک دیا تھا۔