بلوچستان کے ضلع چاغی میں اسمگلروں کی فائرنگ سے ایک کسٹم اہلکار شہید دو کسٹم اور ایک لیویز سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
لیویز کے مطابق واقعہ چاغی کی تحصیل دالبندین میں چھپرے کے مقام پر رات گئے پیش آیا۔ جہاں کسٹم کاعملہ کچے کے راستے پر معمول کے گشت پرتھا کہ اچانک اسمگلروں سے سامنا ہوگیا۔
کسٹم کے عملے کو دیکھتے ہی اسمگلروں نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے تبادلے میں ایک کسٹم اہلکار اصغر خان شہید ہو گیا جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی لیویز کی کوئیک رسپانس فورس بھی موقع پر پہنچی ۔ اسمگلروں نے ان پرفائرنگ کر دی جس سے ایک لیویزاہلکار کے زخمی ہوگیا۔
لیویز حکام کے مطابق شہید اور زخمی اہلکاروں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جہاں واقعہ پیش آیا ۔ وہاں وہ غیر روایتی روٹ تھا جہاں سے اسمگلنگ کی جاتی ہے۔ علاقے میں کچے کے بارہ راستے ہیں جنہیں اسمگلرز اپنے مقاصد کے حوالے سے استعمال کرتے ہیں ۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں ۔ تحقیقات کاسلسلہ بھی جاری ہے۔