راستوں کی بندش کے باعث دور دارز علاقوں سے آنے والی سبزیوں کی قلت ہو گئی،جس کے باعث گراں فروش مافیا نے مقامی سبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث اشیائےخوردونوش کی قیمتوں پرخود ساختہ اضافہ کردیا گیا،راستوں کی بندش کےباعث مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ،دوردراز علاقوں سےآنے والی سبزیوں کی سرکاری قیمتیں30روپےفی کلوتک بڑھ گئیں۔
آلوکی سرکاری قیمت135روپےمقرر،اوپن مارکیٹ میں150روپےفی کلوتک فروخت ہورہا ہے،دکانداروں کا کہنا ہے کہ آلو سرگودھا اوردیپالپورسےآتاہےجس وجہ سےقیمتیں بڑھیں،پیاز اور ٹماٹر کی سرکاری قیمت میں 30روپےفی کلواضافہ ہوا،پیازکی سرکاری قیمت160،اوپن مارکیٹ میں180روپےفی کلوتک فروخت ہورہا ہے۔جبکہ ٹماٹر اوپن مارکیٹ میں225 روپے تک فروخت ہو رہا،
میتھی 45،بینگن50،گوبھی 60،بھنڈی80روپےفی کلومیں فروخت ہورہے،اس کے علاوہ شلجم 55،کریلا90، ٹینڈے 80 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے۔
دکانداروں کاکہنا ہےکہ ٹماٹراورپیازکی زیادہ سپلائی سندھ سےآتی ہے،مقامی سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔