انتخابی مداخلت کے کیس میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورت کے مطابق امریکی پراسکیوٹرنے جج سے نومنتخب صدر کا کیس ختم کرنے کی درخواست کردی ،جیک اسمتھ نے خفیہ دستاویزات کا مقدمہ بھی خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف سے پہلے کیس کو خارج کر دیا جائے،آئینی تقاضہ ہے صدر پر غیر ضروری طور پر کوئی بوجھ نہیں ہونا چاہیے، محکمہ انصاف کی پالیسی ہے موجودہ صدر کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا ہے۔