ایک طرف معاشی بحران تو دوسری طرف بیوروکریسی کے اخراجات میں اضافہ کردیا گیا۔محکمہ خزانہ پنجاب نے افسران کے ٹویولنگ اور ڈیلی الاؤنس میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کا ڈیلی الاؤنس اسپیشل 4800سے بڑھاکر 7200کردیا گیا۔گریڈ 21کے ڈیلی الاؤنس اسپیشل میں 2ہزار روپے اضافہ ہوا۔جس کے بعد افسران کا سیپشل ڈیلی الائونس چار ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کر دیا گیا۔
جبکہ گریڈ19اور 20کا ڈیلی الاؤنس 3280سے بڑھ کر 4920روپے ہو گیا۔گاڑی پر ٹی اے 5روپے فی کلومیٹر سے بڑھاکر 7روپے فی کلومیٹرکردیا۔،
نوٹیفکیشن کےمطابق گریڈ 17 اور 18 کے افسران کا ڈیلی الائونس سپیشل 2560 سے بڑھا کر 3840 روپے کر دیا گیا۔گریڈ 12 سے 16 کا ڈیلی الائونس سپیشل 1440 سے بڑھا کر 2160 کر دیا گیا۔