پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راستے بند ہونے کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے جہاں سے وہ اپنی گاڑی میں کشمیر پوائنٹ پر واقع رہائش گاہ گئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی بھی کل مری آمد متوقع ہے ۔