بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی اور علیمہ خان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ کےمتن میں کہاگیا کہ بانی پی ٹی آئی نےعلیمہ خان کےذریعےعوام کو24نومبرکےاحتجاج کاپیغام دیا،بشری بی بی نے19نومبرکےویڈیوپیغام میں کارکنوں کو اسلام آبادپہنچنے کا کہا۔
مقدمہ میں سابق صدرعارف علوی،علی امین گنڈاپور،شہریارریاض،حماداظہر،اسدقیصر بھی نامزد ہیں،
مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت درج کیاگیا،اس کے علاوہ مقدمہ میں ڈکیتی،اقدام قتل سمیت تعزیرات پاکستان کی دیگردفعات بھی شامل ہیں۔
ملزمان نے شارع عام کو بند کر کے عوام کا راستہ روکا شہری زندگی کومفلوج کیا،ملزمان نے پر تشدد احتجاج کر کےشہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا جلاؤ گھراؤ کیا۔مقدمے کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو چوبیس نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا۔ بشریٰ بی بی نے انیس نومبر کے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کا کہا۔