انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کے ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی۔ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل صفائی محمد فیصل ملک نے بتایا کہ راستوں کی بندش کے باعث ملزمان عدالت پیش نہیں ہوسکے۔
عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی 28 نومبر تک ملتوی کردی۔ جس کی وجہ سے فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی،شیخ رشید، عمر ایوب ،شیریں مزاری، سمیت ایک سو تیس ملزمان پر فرد جرم عائد ہونا تھی۔
شبلی فراز،زرتاج گل عثمان ڈار، طاہر صادق،امجد نیازی، عمر بٹ، واثق قیوم بھی ملزمان میں شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ آر اے بازر میں مقدمہ درج ہے۔
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی ایف ائی ار تھانہ اراے بازار راولپنڈی میں دہشت گردی ایکٹ سمیت تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت درج ہے ۔
مقدمے 130 ملزمان ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، جن پر اج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے ۔۔۔ اس کیس میں نامزد ملزم عثمان ڈار کے بیرون ملک جانے پر فاضل عدالت نے ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔