وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔
لاہور ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالے مشاورتی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کی اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سمیت سینئر پارٹی رہنماوں نے شرکت کی ۔
اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں ملک وقوم کی ترقی کیلئےدن رات محنت کررہے ہیں ۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے کی ہدایت کی ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے کمیٹی بھی بنا رکھی ہے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کی فائنل کال کے احتجاجی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔