فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد جانے میں ناکام رہے ، سرگودھا روڈ پر پولیس کے ساتھ ٹکراؤ کے بعد کارکن منتشر ہوگئے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے گئی 24 نومبر کی کال پر ملک بھر سے اسلام آباد کی جانب سے قافلے رواں دواں ہیں، کہیں شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے کہیں کارکنان کی گرفتاریاں عروج پکڑ چکی ہیں۔
فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے کارکنان کا اسلام آباد احتجاج میں شمولیت کیلئے جانے والے کارکنان گرفتار ہوگئے ہیں فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کارکنان کو نکالنے میں ناکام رہی ہے۔
سٹی صدر لطیف نذر گجر کا کہنا تھا کہ کارکنان کی بڑی تعداد گرفتار ہو چکی، ہم آج اسلام آباد نہیں جا سکتے۔
فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے کارکنان کا کہنا تھا کہ قیادت کی کال اسلام آباد جانے کی ہے آپ لوگ ہمارا ساتھ نہیں دے رہے۔
فیصل آباد سے پولیس نے 500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔