وزیراعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق اوراسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شرکت کیں۔
اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں کو پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نے حکومتی اتحاد کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سیاسی اختلافات اور مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
پیپلزپارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کمیٹی کو سیاسی تعاون کے تسلسل اور مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔
کمیٹی پیپلز پارٹی ارکان سے بات چیت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی ۔۔ وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ،وزیراقتصادی امور احد چیمہ،امیر مقام اور رانا ثناء اللہ شامل ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق ،جعفر مندوخیل اور بشیر احمد میمن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔