سیکیورٹی کے باوجود جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں اسلم ڈی چوک پہنچ گئے۔
جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں اسلم ڈی چوک پہنچے جہاں پولیس افسران کی جانب سے انہیں ڈی چوک سے واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔
میاں اسلم تھوڑی دیر ڈی چوک پر رہنے کے بعد ڈی چوک سے واپس چلے گئے۔
دوسری جانب میاں اسلم کے ڈی چوک آنے پر ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ اہلکاروں پر برہم ہوئے۔
ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کا کہنا تھا کہ اب اگر کوئی رکاوٹ عبور کرکے ڈی چوک آیا تو سب کو معطل کردوں گا۔