مودی کی مسلم دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی
مودی کی ہندو تواجماعت کی جانب سےمسلم مخالف اشتہارکوسوشل میڈیا پرپھیلایا گیا،اشتہارمیں مسلم مخالف جذبات کوفروغ دینےپرحملہ کرتےہوئےدکھایا گیا،یہ اشتہاربھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بی جے پی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر جاری کیا گیا۔
بھارتی الیکشن کمیشن نےبی جے پی کومسلم مخالف اشتہارہٹانےکا حکم بھی دیا ہے،بی جے پی کو مسلم مخالف انتخابی اشتہاری مہم چلانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے،کانگریس نے اس اشتہار کو گمراہ کن اور تفرقہ انگیزدیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے شکایت کی۔
کانگریس کے رکن جے رام رمیش نے اسے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا،اس سے قبل بھی راجستھان میں انتخابی مہم کےدوران تقریر کرتے ہوئے مودی نے مسلمانوں کو درانداز قرار دیا تھا
مودی سرکارکی سر عام شرانگیزی نے بھارت کو پوری دنیا میں بدنام کر دیا ہے۔