لاہور ہائیکورٹ نےسردیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکولز کےبچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم دیدیا۔
لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیےدائردرخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے ریماکس دئیے کہ بچے اسکولزکی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر سکول آئیں،کوئی اسکول والدین کو لکھ کرنا بھیجے کہ ہم بچوں کےذمہ داری نہیں لیں گے،عدالت نےعدالت کا سردیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکولز کے بچوں کوپک اینڈ ڈراپ کیلئے ٹرانسپورٹ دینےکا حکم دیدیا،جو اسکول انتظامیہ احکامات کونہیں مانےگی اسے سیل کردیا جائے۔
عدالت نے ٹرانسپورٹ حکام کو گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق پندرہ دنوں میں پالیسی بنا کر پیش کرنے کی ہدایت دی،کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ہر تین ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کرے،محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کوفٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے،محکمہ ٹرانسپورٹ کےپاس تمام پبلک اورپرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہیے۔
اس کے علاوہ عدالت نے 3 سالہ بچی امل سکھیرا کوگاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والی موبائل یونٹس کاافتتاح کرنے کی ہدایت کردی،مزیدکارروائی منگل کے روز تک ملتوی کردی