سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 22 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہواہے ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار ڈیٹا کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو دو عشاریہ نو،چارکروڑ ڈالر اضافے سے گیارہ ارب اٹھائیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بائیس لاکھ ڈالر بڑھکر پندرہ ارب چھیانوے کروڑ ستتر لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ ڈیٹا کے مطابق بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس کمی ہوئی ۔ ایک ہفتے میں دوعشاریہ سات، دو کروڑ ڈالر کی کمی سے بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس چار ارب سڑسٹھ کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر رہ گئے۔