انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں سابق صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال اورخالد گجر کے دائمی ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم میاں اسلم اقبال اور خالد گجر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے مگر وہ گرفتار نہیں ہوئے ملزمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملوث ہیں خود کو روپوش کررکھا ہے ۔
عدالت ملزمان کے دائمی ورانٹ گرفتاری جاری کرے عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی استدعا کو منظور کرلیا اور میاں اسلم اقبال اور خالد گجر کے دائمی ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں قبل ازیں میاں اسلم اقبال کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔