پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سندھ پولیس کی نفری اسلام آباد طلب کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز سے 1350 سے زائد جوان اسلام آباد جائیں گے ، شاہدحیات ٹریننگ سینٹرسے263،رزاق آبادسے228جوان ، حیدرآبادٹریننگ سینٹر سے 315 ، خیرپور سے 544 جوان اسلام آبادجائیں ۔
دستوں کو اپنے ہمراہ اینٹی رائٹس کٹس،1ہزار لانگ اور 1ہزار شارٹ شیل لانےکی ہدایت کی گئی ہے ، پولیس نفری کوممکنہ طورپرامن وامان کی صورتحال خراب ہونےکےپیش نظرطلب کیاگیا۔