وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی جانب سے بشریٰ بی بی کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے رد عمل جاری کیا گیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ دوست ملک کی طرف سےپاکستان کی ہمیشہ مددکی گئی، سیاست کی خاطرغلیظ اور گھٹیا بیان دیناانتہائی مکروہ عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلےامریکی سازش کاکہا کہتےرہےہم کوئی غلام ہیں،اسلام کوبھی استعمال کیا، سیاست کیلئےیہ دین اورایمان نہیں دیکھتے، اب یہ پاکستان کی دوست ممالک سےدشمنی پراترآئےہیں۔
وزیراطلاعات کا کہناتھا کہ اس بیان کی مذمت کرتےہیں،یہ انتہائی گھٹیاحرکت ہے، اسی ملک سےتحائف وصول کئےاوربلیک میں فروخت کئے، یہ ہرچیز سیاسی تناظر میں دیکھتے ہیں، جھوٹ،بہتان اور تہمت پران کی سیاست ہے، یہ دوست ممالک کی پاکستان سے دشمنی پر اتر آئے ہیں۔