وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے عمران خان کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ رہا کرو تو احتجاج ملتوی کر دوں گا‘‘ کا بیان گھبراہٹ کا اعتراف ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عطاء اللہ تارڑکا کہناتھا کہ ثابت ہوا 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ’’ڈیل‘‘ کے لیے جدوجہد ہے، جو کہتا تھا ڈیل نہیں کروں گا،’’ڈیل کرلو، ڈیل کرلو‘‘ کی صدائیں لگا رہا ہے، اب وہ شخص وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے، آپ سے ڈیل صرف ’’قانون‘‘ کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔