جہلم کے علاقے لنگرپور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 4 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی اور سالیوں پر فائرنگ کردی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کا قریبی رشتہ داروں سے مکان کا تنازعہ چل رہا تھا۔
پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے،جلد ملزمان کو پکر لیں گے۔