سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے۔
نذیر جونئیر پچھلے ایک ہفتے سے شدید علیل تھے اور لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
نذیر جونئیر پاکستان کی جانب سے ڈبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بھی ہیں۔
نذیر جونئیر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رکھے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کا اظہار افسوس
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
اپنے پیغام میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نذیر جونیئر کی کرکٹ کے کھیل کے حوالے سے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔