بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمےمیں گرفتار کیا گیا،انھیں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کےجسمانی ریمانڈ پرسماعت کیلئےاے ٹی سی جج اڈیالہ جیل جائیں گے،پولیس کی استدعا پرپبلک پراسیکیوٹرظہیر شاہ جسمانی ریمانڈ کے لیےدلائل دیں گے،جسمانی ریمانڈ کےحصول کے لیے پولیس تفتیشی ٹیم بھی اڈیالہ جیل جائےگی۔
جسمانی ریمانڈ استدعا منظور ہونے پر تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل میں ہی بانی پی ٹی آئی سےتفتیش کریگی بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ شب نیو ٹاؤن پولیس نے اڈیالہ جیل میں باضابطہ گرفتارکیا تھا،بانی پی ٹی آئی کیخلاف 28 ستمبراحتجاج کی کال دینےپرانسداددہشتگردی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہے۔