پاکستان میں آج ایک مرتبہ پھر سے سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو گیاہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب 22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 570 روپے ہے ۔ جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2631 ڈالر پر پہنچ گئی ۔
مقامی مارکیٹ میں آج چاند کی قیمت میں کئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا ، قیمت 3250 روپے پر مستحکم ہے ۔