ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیسز میں اسد قیصر، پرویز خٹک، غلام سرور اور دیگر تمام ملزمان کو دونوں مقدمات سے بری کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حقیقی آزادی مارچ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج اظہر ندیم نے کی۔
سردار مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ ملزمان کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کوئی بھی نامزد ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا۔
عدالت نے اسد قیصر، پرویز خٹک، غلام سرور اور دیگر تمام ملزمان کو دونوں مقدمات سے بری کردیا ہےبانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی اور دیگر پہلے ہی مقدمہ سے بری ہوچکے ہیں ملزمان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں دو کیسز درج تھے۔