امریکا سے لانگ رینج میزائل کے استعمال کی اجازت کے بعد یوکرین نے روس پر حملہ کردیا۔
میڈیارپورٹس کےمطابق بریانسک شہرمیں فوجی تنصیبات پرچھ میزائل داغ دئیے،روس کی جانب سے پانچ میزائل گرانےکا دعویٰ کیاگیا،کہا ایک میزائل سےعمارت کونقصان پہنچا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حملوں میں امریکی ساختہ میزائل استعمال کیے گئے۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدربائیڈن نےیوکرین کوروس کےخلاف لانگ رینج میزائل استعمال کرنےکی اجازت دےدی تھی۔
ماضی میں صدرزیلنسکی کی بارباردرخواست کے باوجود امریکا روس کےخلاف دورمارمیزائلوں کے استعمال کی اجازت دینےسے کتراتا رہا ہے