پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑااضافہ دیکھا گیا ہے۔ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار کے اضافے کے بعد قیمت2لاکھ 5 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی بلین مارکیٹ میں 10گرام سونے کے بھاؤ ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئے ہیں۔
جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بلین مارکیٹ میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار 109 روپے ہے،جبکہ 22 قیراط میں فی تولہ کی قیمت ایک لاکھ ستاسی ہزار 917 روپے ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونے کی موجودہ قیمت 1,940 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئی تھی۔