وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں ڈینگی سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایکس پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں ڈینگی سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے، پاکستان اپنے بنگالی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے، ہم بنگلہ دیش کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔