کوئٹہ میں شوہر نے بیوی کو تیز دار آلے سے قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ جناح ٹاون کے قریب واقع خیمہ بستی میں پیش آیا جہاں محمد آمین نامی شخص نے اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ۔ واقعے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتولہ کی شناخت 35 سالہ گل بخت کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ملزم محمد آمین کی مقتولہ سے 15 سال پہلے شادی ہوئی تھی ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے گھریلو رنجش پر اپنی بیوی کو قتل کیا ہے۔ ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔ جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔