پاکستانی معروف ادکارعدنان صدیقی کی موت کی خبر چلائی گئی تھی جس پر ادکار نے انسٹاگرام پر ویڈیوشیئر کی اور اپنی موت کی خبر کی تردید کر دی۔
View this post on Instagram
عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام میں ویڈیو شیئر کی جس میں ایک یوٹیوبر نے ان کی موت کی خبر کو بریک کیا ہو اتھا انہوں نے اس ویڈیو کو چلایا اور ساتھ طنزیہ انداز میں کہا کہ موصوف اچھے انسان تھے اللہ انہیں جنت میں مقام عطاء فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
اداکار نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اب میں اس پر کیا تبصرہ کروں اور ان کو کیا کہوں مزید کہا میں بالکل ٹھیک ہوں اور اللہ کا شکر ہے آپ لوگوں کے سامنے ہوں۔ پتہ نہیں یہ کس نے خبر پھلا دی ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ عدنان صدیقی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پریشان مت ہوں موت کا آنابرحق ہے ابھی کچھ دن باقی ہیں آپ سب لوگ خوش رہیں آباد رہیں اور زندگی سے لطف اندوز ہوں۔
اداکار نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے پہلے کہ آپ میں سے کوئی مجھ سےتعزیت کا اظہار کرے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میرے انتقال کی خبروں کو رد کر رہا ہوں۔
Before anyone of you start offering condolences here, am rubbishing the news of my demise that’s doing the rounds on social media. Yours truly is very much alive and kicking Alhamdulillah.
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) September 9, 2023