پاکستانی روپے سے دھلائی کے بعد امریکی ڈالر نے بھارتی روپے کے پرخچے اڑا دیئے۔
پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپیہ گر کر 83.28 روپے فی ڈالر پر آگیا، جو گرین بیک کے مقابلے میں ایک سال میں اپنی کم ترین سطح ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کی گراوٹ تیل کی قیمتوں کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان پیش آئی ہے جب سرمایہ کار اس بات پر گہری نظر رکھتے ہوئے یہ انتظار کر رہے ہیں کہ آیا مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ میں دوسرے ممالک کیا قدم اٹھاتے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا معمول کے مطابق مداخلت کر رہا ہے تاکہ روپے کو کم ترین سطح پر جانے سے روکا جا سکے اور سیشن کے شروع میں امریکی ڈالر کی فروخت کا امکان ہے۔