پاک فوج کے تعاون سے آزاد کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہیلتھ ایکسپو کا آغاز ہوگیا جس میں سائنس سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ وطالبات کے علاوہ اساتذہ اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
طلباء نے ایکسپو کو ایک معلوماتی اور متاثر کن تجربہ قرار دیا جبکہ فیکلٹی اور انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر طلبہ و طلبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے بے حد شکر گزار ہیں، ہیلتھ ایکسپو سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، ہماری روایات اور ثقافت جو بہت پیچھے رہ گئی ہے ہم نے کوشش کی ہے کہ وہ سب کو دکھائیں۔
طلباء کا کہنا تھا کہ دوسری یونیورسٹیز کے طلباء بھی یہاں آ کر اپنے پروجیکٹ سب کو دکھا رہے ہیں، اس ایکسپو سے ہم بچوں کو شعور دے رہے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک میں روزگار کے کتنے مواقع مل سکتے ہیں۔
طلباء نے مزید کہا کہ پاک فوج کشمیر میں مثبت سرگرمیوں میں دلچسپی لے رہی ہے، جس سے ہماری حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔