بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں ملزمان کی جانب سے تین سو بیالیس کےسوال ناموں پر جواب آج بھی داخل نہیں کروائے گئے،اگلی سماعت پیر کو ہو گی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیاگیا لیکن بشریٰ بی بی حاضر نہ ہوئیں،عدالت نےبشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔
وکلائےصفائی نےکہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےزبانی کہا ہےکہ درخواست بریت سےقبل عدالت کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔نیب وکلا نےکہا کہ درخواست پر ہائی کورٹ میں دلائل دینے والے وکلا کے دستخط موجود نہیں۔ ہائی کورٹ میں ہماری موجودگی میں کوئی ایسا زبانی حکم نہیں دیا گیا،ملزمان نے آج بھی تین سو بیالیس کے سوال ناموں پر جواب داخل نہیں کروائے۔
جج ناصرجاوید رانا نےملزمان کو سوال ناموں کے جواب پیر کو داخل کرانے کی ہدایت کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔