اسرائیل کی غزہ میں درندگی نہ رک سکی،صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں پر حملے میں غزہ سٹی کے اسکول میں پناہ لیےسیکٹروں افراد پر بمباری کی گئی ،جس میں چارافراد شہید متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران چوبیس افراد شہید اور ایک سو بارہ زخمی ہوئے، شہادتوں کی مجموعی تعداد 43ہزار 736 ہوگئی ۔۔
ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے غزہ کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیاگیا ہے، اور عالمی برادری سے اسرائیلی مظالم بند کرانے کی اپیل کی ہے۔