آئی ایم ایف سےمذاکرات میں پیشرفت پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے،جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 94 ہزارپوائنٹس کی حدبحال ہوگئی ہے۔
کاروباری ہفتے کےچوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 713 پوائنٹس بڑھکر94068پوائنٹس پرپہنچ گیا
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 93 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی،منی بجٹ نہ آنے اور ٹیکس کلیکشن پر آئی ایم ایف کے مطمئن ہونے کی خبروں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کےچوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 15 پیسے کم ہوگئی،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 70 پیسے پر آ گیا
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا،جس کے بعد قیمت 278 روپے 75 پیسے