پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کے نرخ مزید 79 پیسے گرگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت گزشتہ ہفتے کے آخری روز 277.62 روپے تھی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ibl1yWdtfI#SBPExchangeRate pic.twitter.com/gUNSFzqWwg
— SBP (@StateBank_Pak) October 16, 2023
رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے نرخ 79 پیسے کمی سے 276.83 روپے پر آگئے۔
انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 272 روپے پر مستحکم رہی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 ہفتے میں 53 روپے نیچے آیا، اوپن مارکیٹ میں 40 دن بعد آج پہلی بار ڈالر سستا نہیں ہوسکا۔
پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔