مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں پٹرول پمپس پر پٹرول کی کوالٹی کی چیکنگ ہو رہی ہے، کیونکہ صوبائی حکومت نے ماحولیاتی بہتری کی پنجاب کی تاریخ کی پہلی 10سالہ جامع پالیسی بنائی ہے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسموگ کے خاتمے کیلئے پہلی مرتبہ شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے، ہر سیکٹر کو اہداف دئیے ہیں اور وزیراعلیٰ خود کارکردگی کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں، اسموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب کی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں پٹرول پمپس پر پٹرول کی کوالٹی کی چیکنگ ہو رہی ہے ،پہلی مرتبہ قوانین میں تبدیلی کرکے سموگ کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں، عدالت کا شکریہ کہ سابق حکومتوں کے مقابلے میں مریم نواز حکومت کے اچھے کاموں کا اعتراف کیا ہے۔
ایک ہزار سوپر سیڈرز تقسیم کردئیے، کل5ہزار سوپر سیڈرز تقسیم سے فصلوں کی باقیات جلانے کا مکمل خاتمہ ہوگاہمیں بھی دنیا بھر کی طرح سورج کی روشنی میں کاروبار کرنے کی عادت اپنانا ہوگی، اسموگ کے خاتمے کیلئے اپنے رویے اور عادات بدلنا ہوں گی، ورنہ خاتمہ نہیں مزید اضافہ ہوگا حکومت کا فیل اور پاس ہونے کا معاملہ نہیں، یہ بحثتِ قوم فیل یا پاس ہونے کا مسئلہ ہے۔