سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت جلد 250 روپے تک آجائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر جاری بیان میں شبرزیدی نے کہا کہ معیشت آہستہ آہستہ مثب سمت کی جانب گامزن ہے، جو ڈالر کی کم ہوتی قدر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے واضح ہے۔
شبرزیدی کا مزید کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری سے متعلق عوامی سطح پر کوئی بات نہیں ہورہی کیونکہ پاکستان میں سیاست ہمیشہ معیشت پر غالب رہی ہے مگر میں رواں سال کی آخر تک امریکی ڈالر کی قدر 250 دیکھ رہا ہوں۔
یاد رہے کہ پانچ ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 52 روپے اور انٹربینک میں 43.24 روپے سستا ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد سے زائد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آچکا ہے۔