پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جیت ایسے ہی نہیں ملی بلکہ اس کے لیے بہت سی چیزوں کی قربانی دی گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں شکست دے کر 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیت لی ہے۔
لازمی پڑھیں ۔آسٹریلیا کوپاکستان کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد ایک اور بڑا دھچکا
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پرتھ میں مدمقابل تھیں جہاں گرین شرٹس نے کینگروز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے سیریز اپنے نام کی۔
پاکستانی ٹیم شاندار کامیابی پر بات کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اپروچ تبدیل ہوئی ، منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی تبدیل ہوئی، مائنڈسیٹ تبدیل کرنے کیلئے سب چیزیں اہمیت رکھتی ہیں، جیت ایسے ہی نہیں ملی ، بہت سی چیزوں کی قربانی دی گئی ہے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میں ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ اور پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ 22 سال بعد سیریز جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے، یہ پرفارمنس آسٹریلینز صدیوں یاد رکھیں گے۔