دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے کوئٹہ سٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرنے والے معصوم بلوچ مسافروں پر بزدلانہ وار کرتے ہوئے دہشتگرد کارروائی کی جس میں 25 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے میں کئی معصوم شہری شہید ہوئے، یہ وہ مقامی افراد تھے جو روزمرہ کی زندگی کے معمولات کے تحت سفر کر رہے تھے۔یہ حملہ نہ صرف بلوچستان کے مقامی شہریوں کے لیے افسوسناک ہے بلکہ اس بات کا غماز ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے جھوٹے مقاصد کے تحت بے گناہ انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ BLA کی جانب سے ایسے حملے، جو بے گناہ بلوچ عوام کو نشانہ بناتے ہیں، نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ان کی شدت پسندی نے تمام بلوچوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔