محکمہ پاسپورٹ نے پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں کی تردید کر دی ۔
ترجمان محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا، شہری جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔
36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی پانچ سال کیلئے فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500 جبکہ فاسٹ ٹریک میں ساڑھے 12 ہزار مقرر ہے۔
72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے پانچ سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے جبکہ ارجنٹ کیٹگری میں فیس ساڑھے 13 ہزار اور فاسٹ ٹریک کی ساڑھے 18 ہزار ہے۔
پہلی دفعہ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے فیس 9 ہزار جبکہ دوسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس دو گنا اور تیسری بار تین گنا ہوگی۔