جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 57 زخمی ہوگئے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا افسوسناک اور قابل مذمت ہے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کی خبر سے دل افسردہ ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ جے یو آئی کارکن اسپتال پہنچ کر تعاون کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔