اسلام آباد میں اٹھائسویں سالانہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹرز کانفرنس کی اختتامی تقریب پر عالمی سطح پر امن کے چیلنجز کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کواجاگر کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اختتامی تقریب کی صدارت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ریٹائرڈ نے کی۔
کانفرنس میں امن مشنز کے لئے جدید تربیتی حکمت عملیوں پر گفتگو کی گئی ہے شرکا نے عالمی سطح پر امن کے چیلنجز کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔
پاکستان کی عالمی امن کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے شرکا نے کانفرنس کے ذریعے قائم ہونے والے تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا۔