بھارت نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کردیا،بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو حال ہی میں ایک پیغام بھیجا ہے۔بی سی سی آئی نے اپنے فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا ہےکہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔
خیال رہےکہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سےپاکستان کرکٹ بورڈ نے ’’یس یا نو ‘‘ میں تحریری جواب دینے کیلیے بھارت کو واضح پیغام پہنچایا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان طویل عرصے بعد آئندہ برس فروری، مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی صورت میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا،10 سے 12 نومبر کے دوران کسی ایک دن پاکستان میں تقریب میں چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری کیا جانا متوقع ہے۔