پاکستان نےآسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے ہرادیا،پاکستان نے 164 رنز کا ہدف 27ویں اوورز میں حاصل کیا۔
قومی ٹیم 164 رنز کے ہدف کےتعاقب میں بیٹنگ کرتےہوئے 27 اوورزمیں کھیل مکمل کرلیا،صائم ایوب نے 71 گیندوں پر 82 رنزکی اننگزکھیلی،صائم ایوب نےاننگزمیں5 چوکےاور6 چھکے لگائے،عبداللہ شفیق 64 اور بابراعظم 15رنز پر ناٹ آؤٹ ہوئے۔
آسڑیلوی ٹیم 50 اوورز نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بنا کر آل آوٹ ہوئی،ایڈیلیڈ میں آج دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نےمیچ میں اچھا آغاز کیا اورآسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21 رنز پرحاصل کی،جب جیک فریزر مکگرک کو 13 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری، میتھیو شارٹ کو 19رنز پرشاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔
آسٹریلیاکی تیسری وکٹ 79 رنز پرگری،جوش انگلیس 18 رنزبناکر آؤٹ ہوئے،چوتھی وکٹ 87 رنز پرگری، مارنس لبوشین صرف 6 رنز بناسکے،پانچویں وکٹ 101 رنز پرگری،اسٹیو اسمتھ 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ 121 رنز پر گری،ایرون ہارڈی 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے
آسٹریلیاکی ساتویں وکٹ 129،آٹھویں وکٹ 130 رنز پر گری،گلین میکسویل 16،مچل اسٹارک 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے،جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی آخری نویں وکٹ 146رنز پر گری، پیٹ کمنز 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسٹیو اسمتھ نے بنائے، انہیں 35 رنز پر محمد حسنین نے کیچ آؤٹ کرایا،گلین میکسویل16، لبوشین6،جیک فریزر 13رنزبناسکے۔